فٹ پاتھ کے ان مختلف رنگوں کا مطلب کیا ہے ؟

فٹ پاتھ کے ان مختلف رنگوں کا مطلب کیا ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کے تمام ممالک میں سڑکوں کیلئے خصوصی قوانین موجود ہیں اور ان قوانین کی آسانی سے وضاحت کرنے کیلئے کچھ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔۔۔

دنیا کے تقریباََ تمام ممالک کی سڑکوں کے فٹ پاتھ پر ‘پیلا اور سفید رنگ’ کیا ہوا نظر آتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہاں گاڑی کھڑی کرنا سختی سے منع ہے ۔کچھ ممالک میں سڑکوں کے فٹ پاتھ پر‘سفید اور کالا رنگ’ کیا ہوا بھی نظر آتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہاں پارکنگ کی اجازت ہے ۔اسی طرح کچھ ممالک میں فٹھ پاتھ پر ‘لال رنگ’ بھی کیا ہوا نظر آتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ جگہ صرف ایمرجنسی کی گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے ۔علاوہ ازیں، کچھ ممالک میں پیڈ پارکنگ کی نشاندہی کے لیے فٹ پاتھ پر ‘نیلے اور سیاہ رنگ’ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے یعنی وہاں پر گاڑی پارک کرنے کا کرایہ مقرر ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں