دوران ٹیک آف یا لینڈنگ فوڈ ٹرے بند رکھنا کیوں ضروری

 دوران ٹیک آف یا لینڈنگ فوڈ ٹرے بند رکھنا کیوں ضروری

لاہور(نیٹ نیوز) کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آخر طیارے کے ٹیک آف یا لینڈ کرنے کے وقت فوڈ ٹرے کو بند کرنے کی ہدایت کیوں کی جاتی ہے ؟بظاہر تو یہ چھوٹی چیز نظر ٓتی ہے مگر طیارے کا عملہ اس پر سختی سے عملدرآمد کراتا ہے ۔۔۔

 عام طور پر طیاروں کے لگ بھگ 50 فیصد حادثات ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ہوتے ہیں تو ہر سیکنڈ اہمیت رکھتا ہے اور ہر کھلی ہوئی ٹرے ایک رکاوٹ بن سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ بہت زیادہ وقت نہیں ہوتا اور عام طور پر اس بارے میں مسافروں سے بات نہیں کی جاتی، مگر جب کسی طیارے میں ایمرجنسی حالات ہوں اور فوڈ ٹرے کھلی ہوئی ہو تو آپ طیارے سے 90 سیکنڈ کے اندر باہر نہیں نکل سکتے یا آپ کے پیچھے موجود افراد 90 سیکنڈ تک اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتے ۔اس اصول کا اطلاق دنیا بھر میں ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں