پریڈ میں ہزاروں کلاسک گاڑیوں کی شرکت، ریکارڈ قائم

پریڈ میں ہزاروں کلاسک گاڑیوں کی شرکت، ریکارڈ قائم

اوکلاہوما (نیٹ نیوز)امریکا میں ہزاروں کلاسک گاڑیوں کی ایک شاندار پریڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔۔۔

ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں مشہور روٹ 66 پر ایک شاندار پریڈ کے کا انعقاد ہوا جس میں مجموعی طور پر 3596 کلاسک گاڑیوں نے شرکت کی۔یہ ایونٹ Tulsa's Route 66 Capital Cruise: Classic Car Centennial Parade کے نام سے ہفتے کے روز منعقد ہوا اور اس نے پہلے قائم ریکارڈ کو 1105 گاڑیوں کے فرق سے توڑ دیا۔یہ پریڈ تاریخی روٹ 66 کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ٹلسا کے میئر مونرو نکولس نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور خوش ہیں کہ شہر نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ،تقریب تقریباً ایک سال کی تیاری کا نتیجہ تھی۔اس پریڈ میں امریکا کی 42 ریاستوں کے علاوہ کینیڈا اور فرانس کے ڈرائیورز نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں