یوروزون :مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3اعشاریہ2 فیصد ہو گئی
برسلز(اے ایف پی)یورو زون میں مئی کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جا رہا ہے ۔
یورپی ادارہ برائے شماریات کے مطابق صارف قیمتوں میں سالانہ اضافہ3اعشاریہ2فیصد تک پہنچ گیا، جو اپریل میں3فیصد تھا۔ماہرین کے مطابق توانائی اور خدمات کے شعبے میں قیمتوں کے اضافے نے مجموعی مہنگائی کو اوپر دھکیلا ہے ، جس کے باعث شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔