فیول سبسڈی جلد فعال، طریقہ کار سادہ بنایا جائے :اسحاق ڈار

فیول سبسڈی جلد فعال، طریقہ کار سادہ بنایا جائے :اسحاق ڈار

ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے :صوبائی نمائندوں کی سٹیئرنگ کمیٹی میں بریفنگ ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اجلاس میں آئی ٹی اقدامات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے فیول سبسڈی سکیم سے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تاکید کی کہ عوامی ریلیف بشمول موٹر سائیکلوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور زراعت کیلئے سبسڈی جلد از جلد فعال کی جائے ۔ سبسڈی کا طریقہ کار سادہ، سہل، شفاف اور وسیع پیمانے پر مشتہر ہونا چاہئے تاکہ مستحق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے ۔

جاری بیان کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک سروس ٹرانسپورٹ کیلئے فنڈز فراہمی کا آغاز، موٹر سائیکل رجسٹریشن کیلئے موبائل فون ایپ لانچ اور ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ادھر دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں اہم آئی ٹی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے میں بہتری، جدت کے فروغ اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے ڈیجیٹل حکمرانی موثر بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں