سینیٹ،اسمبلی اجلاس پہلی بار سرکاری نوٹیفکیشن سے ملتوی ہوئے

 سینیٹ،اسمبلی اجلاس پہلی بار سرکاری نوٹیفکیشن سے ملتوی ہوئے

ایوان میں حکومت، اپوزیشن کے بغل گیرہونے کی بیل منڈہ نہ چڑھ سکی رجیم تبدیلی کیلئے مبینہ امریکی سائفر کی تاریخ آنے پر پی ٹی آئی کے سیاسی زخم تازہ

اسلام آباد (سہیل خان) پارلیمانی حلقوں کو سرکاری مراسلے کے ذریعے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی ہونے کا سرپرائز دیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ملتوی ہوئے ۔ اجلاسوں کے وقت کا اعلان پہلے صدر نشینوں نے کر دیا تھا لیکن پہلی بار ایوانوں میں صدارتی فرمان کے ذریعے فوری پارلیمنٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے گئے ۔ نوٹیفکیشن سے ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ جمعرات کے طے شدہ اجلاس کے لیے آنے کی ضرورت نہیں۔پاکستان میں رجیم تبدیلی کے لیے مبینہ امریکی سائفر کی تاریخ آنے پر پی ٹی آئی کے سیاسی زخم تازہ ہو گئے ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن قیادت کے درمیان پارلیمنٹ میں ممکنہ ملاقات کا پلان متاثر ہوا کیونکہ پی ٹی آئی ارکان وزیراعظم کے خلاف ہلکی پھلکی احتجاجی کارروائی کر سکتے تھے تاہم امریکہ-ایران جنگ بندی کی کامیابی پر پی ٹی آئی نے قومی مفاد میں یوم سیاہ کا جلسہ منسوخ کر دیا۔

ایوان میں حکومت اپوزیشن کے بغل گیرہونے کی بیل منڈے نہ چڑھ سکی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمان میں وزیراعظم سے ملاقات کا پلان بنایا گیا تھا لیکن عمران خان کی غیر موجودگی اور دیگر عالمی و ملکی حالات کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔ اس موقع پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سرکاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ملتوی کیے گئے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انتظامات اور تیاری مکمل کی گئی تھی لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ منسوخ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران غیر متوقع حالات پیش آ سکتے ہیں اور حکومت و اپوزیشن کی پیشگی منصوبہ بندی اکثر غیر یقینی صورت حال کے تابع ہو جاتی ہے ۔ اس فیصلے نے پارلیمانی تاریخ میں ایک نیا پہلو پیش کیا ہے ، جہاں اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے نوٹیفکیشن کے ذریعے ملتوی ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں