عالمی کشیدگی، پاکستان نے نہایت مثبت کردار ادا کیا :شجاعت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حالیہ عالمی کشیدگی کے دوران پاکستان نے نہایت ذمہ دارانہ، مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔
جس سے نہ صرف خطے میں امن کے امکانات روشن ہوئے بلکہ عالمی معیشت کو بھی ممکنہ بحران سے بچانے میں مدد ملی ،پاکستان کو اپنے اس مثبت اور مؤثر کردار کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے ۔ اپنے جاری بیان میں چودھری شجاعت نے کہا کہ اس اہم سفارتی کامیابی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا واضح اور مؤثر کردار رہا جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔