جدید ٹیکنالوجی سے ملک میں تیل ، گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
اوجی ڈی سی ایل کی پیداواری صلاحیت 37ہزار بیرل یومیہ ہو گئی:ترجمان
ْْْْْْْْاسلام آباد(آئی این پی )ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 3،010 بیرل یومیہ تیل ،32 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا۔ نئے دریافت کنو ئوں سے 1,090 بیرل یومیہ تیل،2.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس پیداوار حاصل کی۔ ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے 670 بیرل یومیہ تیل اور 1.25 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کا اضافہ کیا گیا، اوجی ڈی سی ایل کی مجموعی پیداواری صلاحیت 37 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔بیان کے مطابق جون 2026 تک تیل کی پیداوار 40 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے ، پرانی فیلڈزسے زیادہ پیداوار کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔