مذاکرات پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہو سکتے : احسن اقبال

 مذاکرات پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہو سکتے : احسن اقبال

پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی امن کے فروغ میں کردار ادا کیا کامیابی وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی دانشمندانہ قیادت کا نتیجہ ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ممکنہ علاقائی تصادم ٹل گیا اور دنیا کو ممکنہ معاشی بحران سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا، ایکس پر انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت اور مسلسل سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، ان کی انتھک کاوشوں کے باعث متعلقہ فریقین کے درمیان سیزفائر ممکن ہوا۔

احسن اقبال نے اس پیشرفت کو پاکستان کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات ایک پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور یہ کامیابی اسی پالیسی کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور ملک کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لئے دعاگو رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں