پولیس کے آپریشنل فنڈکے 6ارب روپے روک لئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے بجٹ پر بڑا کٹ لگ گیا ،محکمہ خزانہ نے آپریشنل فنڈ کے 6ارب روپے روک لئے ، پولیس کو رواں سال کے چوتھے کوارٹر میں 50 ارب کے فنڈز ملنے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس کو رواں سال 200ارب میں صرف194ارب کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ نے 6 ارب روک لیے ہیں، جسکے اثرات فورس کی مرکزی خریداری پرپڑنے کا خدشہ ہے ۔حکام نے بتایا کہ پولیس کا 83 فیصد بجٹ تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتا ہے جبکہ سات فیصد فیول،باقی 10فیصد آپریشنل معاملات پر خرچ کیا جاتاہے ، 6 ارب کے کٹ لگنے سے وردی، اسلحہ و دیگر مرکزی خریداری متاثر ہوگی ۔