نیشنل ویمنز ٹی 20،سٹرائیکرز کی چیلنجرز کو شکست دیدی

نیشنل ویمنز ٹی 20،سٹرائیکرز کی چیلنجرز کو شکست دیدی

نیشنل ویمنز ٹی 20،سٹرائیکرز کی چیلنجرز کو شکست دیدی انوِنسبلز نے کانکررز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا یا،کل فائنل

لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں سٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ چیلنجرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف93 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس میں نشرا سندھو کی شاندار بولنگ نمایاں رہی جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سٹرائیکرز نے ہدف محض9.5 اوورز میں حاصل کر لیا، سائرہ جبین اور صدف شمس کی عمدہ بیٹنگ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے میچ میں انوِنسبلز نے کانکررز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے ، تاہم یہ اسکور بھی انوِنسبلز کے اوپنرز کے سامنے کم ثابت ہوا۔ گل فیروزہ اور منیبہ علی نے ناقابلِ شکست شراکت قائم کرتے ہوئے ہدف15.1 اوورز میں مکمل کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بلترتیب 76,72 رنز بنائے ۔ٹورنامنٹ کا فائنل اب انوِنسبلز اور سٹارز کے درمیان اتوار 12 اپریل کو غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں