قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم کیلئے فنڈز جاری

قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم کیلئے فنڈز جاری

قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم کیلئے فنڈز جاری تفصیلی شیڈول اور میچوں کی تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا، پی ایچ ایف

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سینئر ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم (پرو لیگ)کیلئے درکار تمام فنڈز جاری کردیے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قومی کھیل کی بحالی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور حکومت کے غیر متزلزل تعاون پر اسکا شکریہ ادا کیا ہے ۔پی ایچ ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ فنڈز کی فراہمی سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔پی ایچ ایف کی جانب سے حکومت کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال کیا جائے گا تاکہ عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کا وقار بلند کیا جا سکے ۔بیان میں کہا گیا کہ ہمارے ہیروز قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں جبکہ دورے کے تفصیلی شیڈول اور میچوں کی تفصیلات کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ ہم حکومت کے اس اعتماد پر ان کے مشکور ہیں اور ان وسائل کو پاکستان ہاکی کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے لیے بروئے کار لائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں