عالمی ٹینس آئیکون بیورن بورگ پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس آئیکون مسٹر بیورن بورگ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
یہ دورہ آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ سیریز کے دوران ہوگا، جو 26 اپریل سے 10 مئی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ توقع ہے کہ بورگ کا دورہ پاکستان میں ٹینس کے عالمی تشخص کو مزید مضبوط کرے گا اور ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے باعثِ تحریک ہوگا۔