ایران ،امریکا کے وفود، صحافیوں کیلئے ویزا فری سفر کی سہولت

ایران ،امریکا کے وفود، صحافیوں  کیلئے ویزا فری سفر کی سہولت

اسلام آباد (دنیا نیوز)حکومت نے اسلام آبادمذاکرات میں شریک ایران ،امریکا کے وفود، صحافیوں کیلئے ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

 غیر ملکی مندوبین و  صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر لکھا ہے کہ پاکستان میں امیگریشن حکام انہیں آمد پر ویزا جاری کریں گے ،انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں تمام فضائی کمپنیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں،قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد ٹاکس کے شرکاء کے لیے خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا جس کے تحت تمام متعلقہ ایئر لائنز کو شرکاء کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس حوالے سے متعلقہ ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک قائم کردیا گیا ہے ،وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ، دفاع اور ایئر لائنز حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر کے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ سہولت ان صحافیوں کیلئے بھی صر ف مذاکرات کی مدت تک محدود ہوگی ،اس کا اطلاق تیسرے ممالک کے شہریوں پر نہیں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں