پاکستان کی معیشت مستحکم مہنگائی6.4 شرح نمو3.5فیصد رہے گی:اے ڈی بی

پاکستان کی معیشت مستحکم مہنگائی6.4 شرح نمو3.5فیصد رہے گی:اے ڈی بی

اسلام آباد (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے قرار دیا ہے کہ پاکستان اپنی معاشی کارکردگی کو درمیانی مدت میں برقرار رکھنے کی توقع رکھتا ہے جس میں مالی سال 2026 میں حقیقی مجموعی شرح نمو (جی ڈی پی) کی 3.5 فیصد اور مالی سال 2027 میں 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔،

 جو مالی سال 2025 میں 3.1 فیصد تھی۔ یہ بحالی مینوفیکچرنگ کے دوبارہ بحال ہونے اور سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ سے متوقع ہے ۔ جمعہ کو جاری ایشیائی ڈیویلپمنٹ آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گئی اور مضبوط رفتار دکھانا شروع کر دی جو ایک مشکل عالمی ماحول میں کلیدی معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کی پیش رفت کی حمایت سے ممکن ہوا ہے ۔"2026 اور 2027 میں نمو جاری رہنے کی توقع ہے لیکن منفی خطرات اہم ہیں۔ نمو کی رفتار کو برقرار رکھنے اور عالمی صدمات کے خلاف مالی اور بیرونی بفرز کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل اصلاحاتی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔اوسط مہنگائی مالی سال 2026 میں 6.4 فیصد اور 2027 میں 6.5 فیصد تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو تیل قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطیٰ تنازع کی وجہ سے تجارت کے راستوں میں خلل کی وجہ سے ہے ۔ توقع ہے مرکزی بینک مہنگائی کو اپنے درمیانی مدت کے ہدف کے دائرے 5 فیصد سے 7 فیصد کے اندر مستحکم کرنے کے لیے احتیاط کے ساتھ مانیٹری پالیسی میں نرمی لائے گا۔مشرق وسطیٰ میں طویل تنازع معاشی آئوٹ لک پر نمایاں طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس سے توانائی اور کھاد کی لاگت میں اضافے ، زرعی،صنعتی پیداوار ،ترسیلات زر میں کمی اور کرنٹ اکا ئونٹ خسارے میں اضافے کے ذریعے نمو سست پڑ سکتی ہے ۔لہذا معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درآمد کو مضبوط بنانا لازمی ہے تاکہ مزاحمت میں اضافہ ہو اور پائیدار اور جامع نمو ممکن ہو سکے ۔ تعمیراتی سرگرمی مالی سال 2026 کے بجٹ میں متعارف کرائی گئی مالی مراعات اور سیلاب کے بعد تعمیر نو کی کوششوں سے سپورٹ حاصل کرے گی۔حالیہ استحکام اور بحالی کے باوجود پاکستان کا معاشی آئوٹ لک عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال سے اہم منفی خطرات کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی، مالی اور بیرونی اکا ئونٹ پر دبا ئومیں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے محتاط میکرو اکنامک پالیسیوں اور ساختہ اصلاحات کے پختہ عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں