شیخوپورہ :شالیمار ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے علاقے ماچھیکے کے قریب کراچی سے لاہورآنیوالی شالیمار ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔
لاہورفیصل آباد سیکشن پر ریلوے ٹریفک چند گھنٹوں کیلئے بند رہنے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دی گئی ۔پٹڑ ی سے اترنے کے بعد ڈرائیور6 کلومیٹر تک ٹرین کو دوڑاتا رہا ، تاہم ٹرین بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کی بوگی فاروق آباد ریلوے سٹیشن سے کانٹا تبدیلی کے دوران ڈی ٹریک ہوئی ، جس سے 6 کلومیٹر تک ٹریک جزوی طور پر متاثر ہوا ۔لاہور سے آنیوالی ریلیف ٹرین کے عملہ نے مرمت کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت کیلئے ٹریک کو کھول دیا۔