سانحہ گل پلازہ پر بنائی گئی وزارتی کمیٹی کو مستردکرتے ہیں، متحدہ اراکین اسمبلی

سانحہ گل پلازہ پر بنائی گئی وزارتی کمیٹی  کو مستردکرتے ہیں، متحدہ اراکین اسمبلی

کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے سندھ کابینہ کی جانب سے تشکیل دی گئی دو رکنی وزارتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے ۔

 اراکین کا کہنا ہے کہ ایسی کمیٹی جس میں صرف حکومتی وزرا شامل ہوں کبھی شفاف تحقیقات نہیں کر سکتی۔ مرکز بہادرآباد سے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اتنے بڑے سانحے پر بنائی گئی کمیٹی میں حزبِ اختلاف اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو شامل نہ کرنا بدنیتی پر مبنی ہے ، سندھ حکومت اس اقدام کے ذریعے اپنی انتظامی ناکامیوں اور ذمہ داران کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ، کمیٹی کی موجودہ ہیئت حکومت کے اپنے ہی لوگوں کو کلین چٹ دینے کا ایک ذریعہ ہے ، متاثرہ تاجر برادری اور عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے حکومت سیاسی شعبدہ بازی سے کام لے رہی ہے ، شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فوری طور پر پبلک کی جائے تاکہ عوام حقائق جان سکیں۔ متحدہ اراکین اسمبلی نے متنبہ کیا کہ اگر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے میں جانبداری برتی گئی تو اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں