یقینی بنائیں ہربچہ پولیوسے محفوظ رہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیو مہم شروع ہونے پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنائیں کہ ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہے۔۔۔
اس مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانا ہے ، جو پولیو کے خاتمے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے ۔ پاکستان اس وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اہم مرحلے پر کھڑا ہے اورملک پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اب آنے والا مرحلہ انتہائی اہم ہے ، جہاں ہر بچے تک پہنچنا ضروری ہے ۔