مختلف جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کیسز 16اپریل کو مقرر

مختلف جماعتوں کے انٹرا پارٹی  انتخابات کیسز 16اپریل کو مقرر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات سمیت چار کیسز کی 16 اپریل کو سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی،

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و الیکشن رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے عدم انعقاد سے متعلق کیسز میں کارروائی ہوگی، استحکامِ پاکستان تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ بھی سماعت کے لیے شامل کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں