اسلام آبادمذاکرات کے دوران ٹرمپ میامی میں یو ایف سی مقابلہ دیکھتے رہے

اسلام آبادمذاکرات کے دوران ٹرمپ  میامی میں یو ایف سی مقابلہ دیکھتے رہے

میامی/اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دور ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میامی میں یو ایف سی مقابلہ دیکھتے رہے۔۔۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب امریکی نائِب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد میں ایرانی وفد کیساتھ اہم امن مذاکرات میں مصروف تھا تو اس دور ان ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں یو ایف سی کی فائٹ دیکھنے کیلئے موجود تھے ۔ٹرمپ کے ہمراہ ان کے اہلِخانہ کے کئی افراد اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں