اسرائیل کے ایران جنگ میں 11ارب50کروڑ ڈالر خرچ

اسرائیل کے ایران جنگ میں 11ارب50کروڑ ڈالر خرچ

35ارب شیکل میں سے 22 ارب صرف دفاعی اخراجات پر صرف ہوئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران سے جنگ میں اسرائیل کے 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد خرچ ہوگئے ۔ اسرائیلی وزارتِ خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران  کے خلاف جنگ پر 11 ارب ڈالرسے زائد خرچ ہوچکے ہیں، رقم میں سے کئی ارب دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے ، یہ مجموعی لاگت پہلے ہی بجٹ میں شامل ہے ۔ اسرائیلی وزارتِ خزانہ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگی صورت حال میں مجموعی سرکاری اخراجات 35 ارب شیکل (تقریباً 11.52 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جو ایک ابتدائی تخمینے کے مطابق سامنے آئے ہیں۔ اس رقم میں سے 22 ارب شیکل صرف دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے ہیں، جو جنگی سرگرمیوں اور دفاعی اقدامات سے متعلق ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور ان اخراجات کو پہلے ہی 2026 کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں