اسحاق ڈار کا ترک ،سعودی، مصری وزرا خارجہ سے رابطہ

اسحاق ڈار کا ترک ،سعودی، مصری وزرا خارجہ سے رابطہ

شہزاد فیصل بن فرحان، بدر عبدالعاطی کو اسلام آباد مذاکرات سے آگاہ کیا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ ،سعودی عرب اور مصر کے وزراخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اسلام آباد مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ گفتگو میں اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کے لیے جنگ بندی کے وعدوں کی پاسداری نہایت اہم ہے ۔  پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے خطے اور اس سے آگے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریقین کیلئے جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے ۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا تسلسل ضروری ہے ۔ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے گفتگو میں بھی اسحاق ڈار نے کہا جنگ بندی کی پاسداری پر زور دیا ۔ ہاکان فیدان نے مکالمے میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہااور اسحاق ڈار کو رواں ماہ منعقد ہونے والے \"انطالیہ ڈپلومیسی فورم\" میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں