ڈی آئی خان :زہریلا حلوہ کھانے سے 2بھائیوں سمیت 3جاں بحق
مزدوری کیلئے گئے تینوں افراد کو پہاڑ میں پڑا حلوے کا ڈبہ ملا،کھانے سے چل بسے
ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی)ڈیرہ اسماعیل خان میں 2کم عمر مزدوربھائیوں سمیت 3افراد پہاڑ میں پڑا زہریلا حلوہ کھانے سے جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ کی حدود میں پہاڑی سلسلہ میں 2بھائیوں 14سالہ فتح محمد شیرانی اور 11سالہ نور محمد شیرانی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی 23سالہ شیران خان سکنہ خسرانی تحصیل درازندہ کو پہاڑ میں پڑا حلوے کا ڈبہ ملا ، جس کو تینوں نے مل کر کھا لیا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ متعلقہ پولیس تھانہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔