عمران خان سے آج وکلا و اہلخانہ کی ملاقات کا دن، فہرست جمع
راولپنڈی(خبرنگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج منگل کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کا دن ہے۔
وکیل اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے فہرست اڈیالہ جیل کے گیٹ پر جمع کرا دی ،فہرست میں بیرسٹر گوہر اور انتظار پنجوتھہ کا نام شامل ہے ۔اِسی طرح نیاز اللہ نیازی، سہیل گردیزی ،سید واسط علی شاہ، غلام مصطفی بلوچ ایڈووکیٹس بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے ارکان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے ۔