بھارت پر تنقید، پاکستان کی سفارتکاری کو عالمی سطح پر پذیرائی

بھارت پر تنقید، پاکستان کی سفارتکاری کو عالمی سطح پر پذیرائی

امریکی جریدے نے پاکستان کو خطے میں کشیدگی کم کرنے والا مؤثر فریق قرار دیا بھارتی اپوزیشن نے خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھا کر اپنی حکومت پرکڑی تنقید کی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بھارتی حکومت کو اپنی خارجہ پالیسیوں پر شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کے تعمیری اور فعال سفارتی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے  دی نیشنل انٹرسٹ  کی رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے کے باعث بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کو داخلی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، اسرائیل کے ساتھ تنازع کے باوجود اس بحران میں مؤثر سفارتی کردار ادا کر رہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر جنگ کے خدشات کم ہوئے ہیں۔ اس پیش رفت کو عالمی سطح پر مثبت قرار دیا جا رہا ہے ۔پاکستان کے کردار پر بھارت کی اپوزیشن نے بھی ردعمل دیا ہے ، جبکہ کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان سفارتی میدان میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت کے بعض انتہا پسند حلقوں میں اسرائیل کی حمایت نظریاتی ہم آہنگی کی بنیاد پر ہے ، جس سے بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اپنی مؤثر سفارتکاری کے باعث خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں