ایف بی آر:اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے افسروں کو نوٹس جاری

ایف بی آر:اثاثوں کے گوشوارے جمع  نہ کرانے والے افسروں کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے افسروں کو نوٹس جاری کر دیا ، تفصیل جمع نہ کرانے والے افسروں کا کارکردگی الاؤنس روک دیا جائے گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر کے 17 تا 22 گریڈ کے افسروں کے دس سال کے گوشواروں کی رپورٹ طلب کی، نوٹس کے مطابق ریکارڈ کی جانچ میں معلوم ہوا کہ متعدد افسران نے بار بار ہدایات کے باوجود اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں جس کا بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔ ایف بی آر نے ہدایت کی کہ آئی آر ایس، پی سی ایس اور ایکس کیڈر سمیت تمام متعلقہ افسر و اہلکار 30 جون 2025 تک کے بقایا اثاثوں کے گوشوارے ہر صورت 24 اپریل 2026 تک جمع کروائیں۔ بورڈ نے ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ تک اثاثوں کا ڈیکلریشن جمع نہ کروانے کی صورت میں افسروں کا پرفارمنس الاؤنس مزید نوٹس کے بغیر فوری بند کر دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں