صدر، وزیر اعظم کا ہنگری کے انتخابات میں پیٹر ماجار کو کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف نے ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں پیٹر ماجار کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
صدر زرداری نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی قیادت میں ہنگری کی ترقی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا امید ہے مستقبل میں پاکستان اور ہنگری کے تعلقات باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید فروغ پائیں گے ۔ شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ہم مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے پیٹر ماجارکی جماعت نے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور ان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے امکانات نمایاں ہیں۔