ٹک ٹاکرثناقتل کیس:27 اپریل کوتمام گواہان طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں مزید گواہان پر جرح نہ ہوسکی۔
گزشتہ روزسرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا ہائیکورٹ نے سٹیٹ کونسل کی تقرری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے مزید گواہان پر جرح نہ ہوسکی،عدالت نے باقی تمام گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔