چوری و ڈکیتی کی10 وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم

 چوری و ڈکیتی کی10 وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم

ڈاکوؤں نے ابوبکر سے 4لاکھ، اعجاز سے ساڑھے 3 لاکھ نقدی لوٹ لی گڑھی شاہو ، ڈیفنس سے 2 گاڑیاں،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی10 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔ ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں ابوبکر سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،اقبال ٹاؤن میں اعجاز سے 3 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں رفاقت سے 3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں مسعود سے 3لاکھ روپے اور موبائل ،مزنگ میں تابش سے 2لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔دوسری طرف گڑھی شاہو اور ڈیفنس سے 2 گاڑیاں جبکہ برکی، ٹاؤن شپ اور نولکھا سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں