بارات آنے سے قبل دلہن قتل ملزم نے اپنا گلا بھی کاٹ لیا
لودھراں (سٹی رپورٹر) نواحی علاقے راجہ پور میں بارات سے چند گھنٹے قبل دلہن کو قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا۔ واقعے سے خوشیوں والا گھر صفِ ماتم میں بدل گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ سدرہ بی بی لودھراں شہر کے ایک بیوٹی پارلر میں شادی کی تیاری کر رہی تھی کہ اس کا کزن مدثر محبوب زبردستی اندر داخل ہوا اور چھری کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ ملزم نے بعد ازاں خود بھی چھری سے اپنا گلا کاٹ لیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولہ کی لاش اور زخمی ملزم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور رشتہ نہ ملنے پر اس نے یہ اقدام کیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔