کوہستان کرپشن سکینڈل ،ملزم ٹھیکیدار ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور

کوہستان کرپشن سکینڈل  ،ملزم ٹھیکیدار ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور

پشاور(این این آئی)ڈی جی نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان کرپشن سکینڈل میں گرفتار ملزم ٹھیکیدار ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کردی۔

 ملزم نے پلی بارگین کی درخواست سیکشن 25 (B) نیب آرڈیننس 1999 کے تحت دی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے پلی بارگین کے لئے بیان حلفی بھی درخواست کے ساتھ جمع کرادیا ہے ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت پلی بارگین کی توثیق کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں