امریکی دباؤ کے سامنے بھارت کاسرتسلیم ختم،روسی تیل خریدنے کیلئے عایت ختم
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مودی کی بھارتی حکومت نے عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر امریکی دباؤ کے سامنے سرتسلیم خم کرلیا ،کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے۔
کہ امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کیلئے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنیکا اعلان کردیا ہے ،روسی تیل کی خریداری پررعایت نے بھارت کو تیل سپلائی میں خلل کے باوجود اضافی ذخائرحاصل کرنے کاموقع دیا تھا۔ امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے تقریبا3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔امریکی وزیرخزانہ سکاٹ بیسنٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے 11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے ۔ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے روسی تیل پر بھارت کیلئے چھوٹ کی میعاد ختم کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی امریکہ کے رحم وکرم پر ہے ۔