مولانا فضل الرحمن لاہور پہنچ گئے ، آج سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے

  مولانا فضل الرحمن لاہور پہنچ گئے ، آج  سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ رات لاہور پہنچ گئے، وہ آج ایوان اقبال میں سید سلمان گیلانی کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے۔

 سیمینار میں جے یو آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت، دانشور، صحافی، شعراء ودیگر سیاسی قائدین بھی شرکت کرینگے ،سیمینار کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور مرکزی ترجمان اسلم غوری پہلے ہی لاہور موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کالاہور پہنچنے پر جنرل سیکرٹری جے یو آئی لاہور حافظ عبدالرحمن نے استقبال کیا، اس موقع پر قاری معاویہ محمود ، مولانا عبدالشکور ، حافظ زین العابدین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں