طالبان سے نجات دلائیں :افغان شہری کا فیلڈ مارشل کے نام محبت بھرا پیغام
اسلام آباد(آن لائن)ننگرہار میں طالبان کے کور ہیڈ کوارٹرز کے سامنے سے افغان شہری نے فیلڈ مارشل کے نام پرچی پر درج محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
افغان شہری کا کہنا ہے کہ غربت اور بیروزگاری کے باعث افغانستان کے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ، ہمیں طالبان سے نجات دلائیں۔افغان شہری نے فیلڈ مارشل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے آپ کے حالیہ اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے ، اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی عطا فرمائے اور ہمیں بھی اپنی پناہ میں رکھے ۔ افغان شہری نے پرچی پر درج تحریر کے ذریعے پاکستان اور اسکی عظیم عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔