معاہدے پر دستخط تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہے گی: امریکی صدر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاہدے تک برقرار رکھی جائے گی اور وہ جلد بازی میں کوئی برا معاہدہ نہیں کریں گے۔

بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اس وقت تک ختم نہیں کی جائے گی جب تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہو جاتے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو لڑائی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا مؤقف سادہ ہے ’ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا‘، انہوں نے جیرڈ کشنر کو ایک بہترین مذاکرات کار قرار دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ایسی صورت میں جنگ کا دوبارہ آغاز یقینی ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں اور جنگ چھڑنے کا خدشہ موجود ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت سے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں