ایل این جی کے 2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر کر بحیرہ عرب میں داخل
لندن: (دنیا نیوز) ایل این جی لے جانے والے 2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر کر بحیرۂ عرب میں داخل ہو گئے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ شپنگ انٹیلی جنس کمپنی ’میرین ٹریفک‘ کے مطابق یہ دونوں جہاز قطر سے ایل این جی لے کر چین اور پاکستان جا رہے ہیں اور اس وقت بحیرۂ عرب میں موجود ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور خام تیل بردار ٹینکر ہفتے کے روز آبنائے ہرمز عبور کر کے چین کی جانب روانہ ہوا۔
مزید برآں ’ایگل ویرونا‘ نامی خام تیل بردار جہاز، جو ہفتے کے روز آبنائے ہرمز عبور کر چکا ہے، اس کے 12 جون کو چین پہنچنے کی توقع ہے۔