گلگت بلتستان :عدالتی حکم پر 241ملازمین 12سال بعد بحال

گلگت بلتستان :عدالتی حکم پر 241ملازمین 12سال بعد بحال

گلگت(این این آئی)محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے 241ملازمین کوعدالتی حکم پر 12سال بعد پھر ملازمت مل گئی،عدالتی حکمنامے کی روشنی میں پہلے مرحلے میں 114ملازمین کی تقرری کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم سکولز جی بی نے عملدرآمد کرتے ہوئے 241ملازمین کو بحال کرتے ہوئے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پہلے مرحلے میں 114متاثرہ ملازمین کی تقرری کر دی گئی جبکہ بقیہ 127ملازمین کی مرحلہ وار تقرری کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تمام 241امیدواروں کو سکروٹنی کمیٹی کی جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دیا گیا اورانہیں متعلقہ علاقوں، یونین کونسلز اور تحصیلوں میں خالی اسامیوں پر تعیناتی کی پیشکش کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق 127ملازمین کی تقرری خالی اسامیوں کے ساتھ مشروط کی گئی ہے اور جونہی اسامیاں دستیاب ہونگی ان کی بھی تقرری کر دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں