آئی ٹی پارک اسلام آباد تاخیر کا شکار، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اسامی خالی

آئی ٹی پارک اسلام آباد تاخیر کا شکار، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اسامی خالی

نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب، تعیناتی میں دو ماہ تاخیر متوقع

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت آئی ٹی پارک اسلام آباد کی تکمیل مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اسامی خالی ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کورین ایگزم بینک کے مالی تعاون سے جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے منصوبے کیلئے وزارت نے نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق نئی تعیناتی میں تقریباً دو ماہ لگ سکتے ہیں جس کے باعث منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کا امکان ہے ۔آئی ٹی پارک اسلام آباد پہلے ہی ایک سال سے تاخیر کا شکار ہے ۔ اس منصوبے کی نگرانی کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں