ہائیکورٹ :ہتک عزت قانون کیخلاف درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ہائیکورٹ :ہتک عزت  قانون کیخلاف درخواستوں  کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون 2024ئکیخلاف درخواستوں پرسماعت بغیر کارروائی کے 21 اپریل تک ملتوی کردی۔۔۔

عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کررکھاہے ، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ہتک عزت قانون میں آئین سے متصادم دفعات شامل کی گئی ہیں،نئے ہتک عزت قانون کے آزادی اظہار رائے ختم ہو جائے گی،قانون کے تحت لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جائیگا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہتک عزت قانون کی آئین سے متصادم دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں