درجہ دوئم کا کوکنگ آئل 35 گھی 25روپے کلو مہنگا

درجہ دوئم کا کوکنگ آئل 35 گھی 25روپے کلو مہنگا

لاہور(آئی این پی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مہنگائی کے اثرات برقرار ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول گھی و کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہو گئی ۔ اسی طرح درجہ دوئم کا کوکنگ آئل 35 روپے مہنگا ہو کر 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لٹرہو گیا ، درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 25 روپے کلو اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں