صدرِ آصف زرداری 25 سے 30 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ آصف علی زرداری 25 سے 30 اپریل تک چین کا اہم دورہ کریں گے ، دورے کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور دفاعی تعاون کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔صدر چین کے شہر چانگ شا اور سانیا سمیت مختلف شہروں کا بھی دورہ کریں گے ،سفارتی ذرائع کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔