مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں تنہا حکومت بنانے کی خواہاں

مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں تنہا حکومت بنانے کی خواہاں

کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑینگے ،تعمیر و ترقی دوبارہ شروع ہوگی :نوازشریف پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرغور ،جی بی قیادت نے مسائل بتائے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)مسلم لیگ کی قیادت نے گلگت بلتستان میں تنہا حکومت بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا،سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے ،تعمیر و ترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرینگے ،انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے  انتخابات میں حصہ لیں۔ نواز شریف کی صدارت میں گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا۔

جس میں وزیراعظم شہباز شریف ،وزیرخارجہ اسحاق ڈار ،وزیراعلیٰ مریم نواز، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق اور دیگر قائدین بھی شریک ہوئے ۔گلگت بلتستان کی قیادت نے پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔جی بی کے 24 حلقوں سے متعلق صورت حال کا جائزہ، کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ جی بی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔نوازشریف نے کہا کہ ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں،الیکشن میں میرٹ پر ٹکٹ دئیے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں