تمام پارٹیوں کو ملک کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے :گورنر پنجاب

 تمام پارٹیوں کو ملک کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے :گورنر پنجاب

سردار سلیم حیدر سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنا خوش آئند ہے :سیدال خان ناصر کی بھی گفتگو

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد کیلئے ایک پیج پر ہونا چاہئے ،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے آپسی اختلافات کو پس پردہ ڈال کر ملک کی خاطر اتحاد کیا،تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ایجنڈا ہونا چاہئے جس میں ملک کی تعمیر و ترقی شامل ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مسلم لیگ(ن )اور پیپلز پارٹی سمیت ملک کی سیاسی اور خطے کی مجموعی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورنر پنجاب نے مزید کہا کہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والے  میرے لیے قابلِ احترام ہیں ،اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں پاکستان کو عزت بخشی ہے ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا کامیاب دور شروع ہورہا ،پاکستان نے امریکا اور ایران جنگ بندی کروا کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنا خوش آئند ہے ،آپ عوامی گورنر ہیں عوام آپ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں