روایتی بجلی میٹرز کا اجرا ختم ، نئے کنکشن کیلئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

 روایتی بجلی میٹرز کا اجرا ختم ، نئے کنکشن کیلئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب  لازمی قرار

تھری فیز صارفین کے تمام کنکشنز مرحلہ وار سمارٹ میٹرز میں بدلنے کا فیصلہ ، ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع پاور ڈویژن اورعالمی بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن میں ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدہ پر دستخط

اسلام آباد(نامہ نگار، نیوز ایجنسیاں )جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت ڈسکوز میں روایتی میٹرز کا اجرا ختم کردیا گیا۔نئے کنکشن کیلئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار،تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز مرحلہ وار سمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاور ڈویژن نے بجلی کنکشنز کے لیے سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔ سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع ہے ۔ پاور ڈویژن اورعالمی بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن میں ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدہ پر دستخط ہوگئے ، ایک کروڑ کنکشنز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ ہے۔

سمارٹ میٹرنگ سے بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ میں شفافیت آئے گی۔حکام کے مطابق عالمی مسابقتی عمل سے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی، کمرشل اور صنعتی صارفین کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے مالی استحکام اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ معاہدے کے تحت آئی ایف سی بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر خدمات سرانجام دے گا اور سروس پرووائیڈر ماڈل یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ایک جامع تکنیکی و تجارتی جائزہ لے گا۔ اس کا مقصد تقریباً ایک کروڑ سنگل فیز کنکشنز کے لیے سمارٹ میٹرز کی بڑے پیمانے پر تنصیب کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں