ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کی بیٹی اندھی گولی سے جاں بحق

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کی  بیٹی اندھی گولی سے جاں بحق

کراچی(آئی این پی ،این این آئی )کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کی جواں سال بیٹی،میڈیکل کی طالبہ گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔۔۔

 گلشن اقبال بلاک 7 میں ایم این اے اقبال محسود کی 18 سالہ بیٹی ماہ نور گھر میں موجود تھی کہ اندھی گولی اس کے سر میں آ لگی ،شدید زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ اہلِ خانہ نے کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے معذرت کر لی ہے ۔اہلِ خانہ کے انکار کے باوجود پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں