عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی بغیر کسی کارروائی کے سماعت ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سول جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس میں ہائیکورٹ کا جواب نہ آنے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران بتایاگیا کہ کیس کے جیل ٹرائل کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کولکھے گئے خط کا جواب تاحال نہیں آیا، جس پر عدالت نے بغیر کسی کاروائی کے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی،بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔