اسلام آباد میں سپورٹس سہولیات ،کلبز اور جم رات10بجے تک کھلے رہیں گے

 اسلام آباد میں سپورٹس سہولیات ،کلبز اور جم رات10بجے تک کھلے رہیں گے

اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد میں سپورٹس سہولیات ،کلبز اور جم کورات آٹھ بجے کے بجائے رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت، نوٹیفکیشن جاری۔

ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز روزانہ رات 8 بجے بند کیے جائیں گے ، ریسٹورنٹس کریانہ اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہونگے ، شادی ہالز مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپورٹس سہولیات، کلبز اور جم روزانہ رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں