9 مئی سزاؤں کیخلاف اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیلوں پر دلائل طلب

 9 مئی سزاؤں کیخلاف  اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد  کی اپیلوں پر دلائل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کیسز میں دس دس سال سزاؤں کیخلاف اعجاز چودھری ،ڈاکٹر یاسمین راشد، افضال عظیم پاہٹ و دیگر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔۔۔

 اورجسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں  دو رکنی بینچ نے تمام اپیلوں کو یکجا کرکے 4 مئی کو دلائل طلب کرلئے ۔دریں اثنا لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں