ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس آئندہ سماعت پر باقی تمام گواہ طلب
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
اڈیالہ جیل میں بجلی بندش کے باعث ملزم کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش نہ کیا جا سکا جس کے باعث مزید گواہوں پر جرح نہ ہو سکی، عدالت نے وکلاء صفائی کو تصدیق شدہ وکالت نامے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر باقی تمام گواہوں کو طلب کرلیا، سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔