کراچی کی فضائی حدود میں اہم راستے عارضی طور پر بند
کراچی (آئی این پی) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی کی فضائی حدود میں اہم فضائی راستے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے لیے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی اے اے نے بتایا کہ 28 اور 29 اپریل کو روزانہ صبح 7 بجے سے 10 بج کر 30 منٹ تک پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ زمین سے لے کر ہر بلندی تک فضائی حدود متاثر رہے گی اور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں متعدد ایئر روٹس معطل رہیں گے ۔کراچی سے نواب شاہ کے درمیان فضائی راستہ مکمل بند رہے گا جبکہ دوستی سے کراچی اور دیگر اہم سیکٹرز سمیت میلوم، ٹیپڈو، بیوِن اور بنور کے درمیان کئی راستے بند رہیں گے ۔اس کے علاوہ اوریمو سے مختلف سمت جانے والے اور پیکسور سے بنور تک کے روٹس بھی معطل رہیں گے ۔پی اے اے نے ایئر لائنز اور پائلٹس کی سہولت کے لیے متبادل روٹس فراہم کر دیے ہیں، کراچی سے دوودو، نواب شاہ، آئیڈیبا اور تیلم کی طرف یک طرفہ اور دو طرفہ متبادل راستے فعال کر دیے گئے ہیں۔